دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے لیکس فریڈمین کے ساتھ پوڈ کاسٹ کے دوران بھارتی وزیراعظم کے بیان کو گمراہ کن اور یکطرفہ قراردیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم کے بیان کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ جموں وکشمیر کے تنازع کو جان بوجھ کر نظر انداز کرتے ہیں
دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے لیکس فریڈمین کے ساتھ پوڈ کاسٹ کے دوران بھارتی وزیراعظم کے بیان کو گمراہ کن اور یکطرفہ قراردیا ہے۔
بھارتی وزیراعظم کے بیان کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ جموں وکشمیر کے تنازع کو جان بوجھ کر نظر انداز کرتے ہیں جو اقوام متحدہ ، پاکستان اور کشمیری عوام کو بھارت کی طرف سے یقین دہانیوں کے باوجود گزشتہ سات دہائیوں سے حل طلب ہے۔
ترجمان نے کہاکہ مظلومیت کا بھارت کا فرضی بیانیہ پاکستان کی سرزمین اور ریاست کے خلاف دہشت گردی میں اس کے ملوث ہونے کو چھپا نہیں سکتا دوسروں کو الزام دینے کے بجائے بھارت کو دنیا کے مختلف ممالک میں ٹارگٹڈ قتل کے واقعات اوراپنی تخریبی اور دہشتگردی کی سرگرمیوں کے ریکارڈ پر غور کرنا چاہیے۔
شفقت علی خان نے کہا پاکستان کشمیر کے بنیادی تنازع سمیت تمام تصفیہ طلب امور کیلئے تعمیری روابط اورنتیجہ خیز مذاکرات کا داعی رہا ہے تاہم بھارت نے اپنے ہٹ دھرمی پرمبنی روئیے اورمخاصمانہ عزائم کی وجہ سے جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا بھارت کی جانب سے بنائے جانے والے پاکستان مخالف بیانیے سے دوطرفہ ماحول کو نقصان پہنچتا ہے اور امن اورتعاون ممکن نہیں رہتا اور بھارت کو اس طرز عمل سے گریز کرنے کی ضرورت ہے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *