وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ امن کے فروغ، پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے اور اجتماعی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے متحد ہو جائے۔ آج (منگل) اسلام آباد میں بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ قومیں اجتماعی طور پر
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ امن کے فروغ، پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے اور اجتماعی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے متحد ہو جائے۔
آج (منگل) اسلام آباد میں بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ قومیں اجتماعی طور پر پائیدار امن اور مشترکہ خوشحالی پر مبنی دنیا کی تعمیر کر سکتی ہیں۔
محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے امن کی حمایت کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو بدقسمتی سے مئی کے مہینے میں مشرقی محاذ سے بلا اشتعال جارحیت کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری انتہائی پیشہ وارانہ مسلح افواج نے مؤثردفاع کرتے ہوئے میدان جنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پرامن افغانستان علاقائی روابط، ترقی اور خوشحالی کی کنجی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتا ہے اور وہ اس مقصد کیلئے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔
انہوں نے افغانستان پر زور دیا کہ وہ یہ سمجھے کہ پائیدار امن صرف کالعدم ٹی ٹی پی اور افغان سرزمین پر سرگرم دیگر دہشت گرد گروہوں کے خاتمے سے ہی ممکن ہے۔
وزیراعظم نے حکومت کی جانب سے جامع ترقی، ادارہ جاتی مضبوطی اور نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کی گئی اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے مالیاتی اصلاحات، موسمیاتی اثرات سے بچاؤ اور سرمایہ کاری میں سہولت کاری کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ فعال طور پر کام کیا ہے۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے پارلیمانوں کا کردارمنفرد اور ناگزیر نوعیت کا حامل ہے۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اس بات پر زور دیا کہ پارلیمنٹ کو رہنما کا کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے پارلیمانی سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اجتماعی سوچ، عزم اور عمل پر زور دیا۔
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مذاکرات کو ایک پل کا کام کرنا چاہیے کیونکہ تعاون کو فروغ دیناہی سب کیلئے مشترکہ راستہ ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *