728 x 90

دہشت گردوں کو شکست دینے کی تیاری،ڈسٹرکٹ جیل میں اینٹی ٹیررسٹ موک ایکسرسائز کا انعقاد،

دہشت گردوں کو شکست دینے کی تیاری،ڈسٹرکٹ جیل میں اینٹی ٹیررسٹ موک ایکسرسائز کا انعقاد،

سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملک عمار کی ہدایت پر سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ جیل میں اینٹی ٹیررسٹ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشق میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، پولیس 15، ایلیٹ فورس اور سرکاری ہسپتالوں سمیت دیگر متعلقہ اداروں نے بھرپور شرکت کی۔موک

سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملک عمار کی ہدایت پر سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ جیل میں اینٹی ٹیررسٹ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشق میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، پولیس 15، ایلیٹ فورس اور سرکاری ہسپتالوں سمیت دیگر متعلقہ اداروں نے بھرپور شرکت کی۔
موک ایکسرسائز کے دوران فرضی دہشتگردوں کی جانب سے جیل پر فرضی حملے کا منظر پیش کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت رسپانس دیتے ہوئے زخمی کو فوری طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں سول ہسپتال منتقل کیا۔
تمام سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ ڈسٹرکٹ جیل کو فرضی دہشتگردوں سے کلیئر کر لیا۔ اس مشق کا بنیادی مقصد مختلف اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، باہمی رابطہ کاری اور ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کو جانچنا تھا۔
اختتام پر تمام اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا گیا اور آئندہ بھی اس نوعیت کی مشقوں کے تسلسل پر زور دیا گیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos