728 x 90

دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا بھرپور جواب جاری رہے گا،وزیراعظم

دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا بھرپور جواب جاری رہے گا،وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا بھرپور جواب جاری رہے گا۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کے روز بنوں میں انسداد دہشت گردی کے بارے میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بری فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا بھرپور جواب جاری رہے گا۔

انہوں نے یہ بات ہفتہ کے روز بنوں میں انسداد دہشت گردی کے بارے میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

بری فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کے سرغنہ اور سہولت کار افغانستان میں ہیں اور ان کی پشت پناہی بھارت کررہاہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان عبوری حکومت پر واضح کر دیا گیاہے کہ وہ خارجیوں اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں افغان باشندے شامل ہیں جو افغانستان سے آ کر پاکستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں۔ غیر قانونی طور پر پاکستان  میں مقیم افغان باشندوں کا جلد انخلا انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف ریاست اور مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے رہنے پر پاکستانی عوام بالخصوص خیبرپختونخواکے شہریوں کے اتحاد اور بہادری کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام ضروری انتظامی اور قانونی اقدامات کرے گی۔

دورے کے دوران وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے سیایم ایچ بنوں میں زخمیوں کی عیادت کی اورپشاور کے کور کمامڈر نے انہیں علاقے کی سیکورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos