آپریشن سندور میں بدترین کارکردگی اور پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی ناکامی کے باوجود، مودی حکومت ایک بار پھر مہنگے اور غیر موثر جنگی سازوسامان کے حصول میں مصروف ہے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، بھارت نے اسکواڈرن کی کمی پوری کرنے کے لیے فرانس سے مزید رافیل طیارے خریدنے کا
آپریشن سندور میں بدترین کارکردگی اور پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی ناکامی کے باوجود، مودی حکومت ایک بار پھر مہنگے اور غیر موثر جنگی سازوسامان کے حصول میں مصروف ہے۔
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، بھارت نے اسکواڈرن کی کمی پوری کرنے کے لیے فرانس سے مزید رافیل طیارے خریدنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، بھارتی فضائیہ نے حکومتی سطح پر اس معاہدے کی بھرپور حمایت کی ہے اور دفاعی منصوبہ MRFA کے تحت رافیل لڑاکا طیارے غیر ملکی تعاون سے بھارت میں تیار کرنے کی کوشش جاری ہے۔
دفاعی ذرائع کے مطابق، بھارتی فضائیہ آئندہ دو ماہ میں دفاعی حصولیاتی کونسل سے ابتدائی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ اسکواڈرن کی تعداد، جو اب صرف 29 رہ گئی ہے، میں اضافہ کیا جا سکے۔
ناقدین کے مطابق، آپریشن سندور میں پاک فضائیہ کے جے-10C نے رافیل اور Su-30MKI طیاروں کے خلاف واضح برتری ثابت کی، جس سے بھارتی فضائیہ کی پیشہ ورانہ کمزوری اور ناقص حکمت عملی عیاں ہو گئی۔ اس کے باوجود، مہنگے رافیل طیاروں پر سرمایہ کاری کو دفاعی ماہرین مہنگی خودفریبی قرار دے رہے ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *