728 x 90

رانا تنویر حسین کا برآمدات پر مبنی مضبوط معیشت پر زور

رانا تنویر حسین کا برآمدات پر مبنی مضبوط معیشت پر زور

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے مقامی کسانوں اور مقامی صنعت کو مضبوط بنانے اور برآمدات پر مبنی مضبوط معیشت پر زور دیا ہے۔ وہ اسلام آباد میں زرعی برآمدات کے فروغ کیلئے برآمد کنندگان سے اعلی سطحی مشاورتی ملاقات کر رہے تھے۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے مقامی کسانوں اور مقامی صنعت کو مضبوط بنانے اور برآمدات پر مبنی مضبوط معیشت پر زور دیا ہے۔

وہ اسلام آباد میں زرعی برآمدات کے فروغ کیلئے برآمد کنندگان سے اعلی سطحی مشاورتی ملاقات کر رہے تھے۔

انہوں نے زور دیا کہ عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے معیاری پیداوار اور مسابقتی قیمتیں ناگزیر ہیں۔

وفاقی وزیر نے گوشت، لائیو سٹاک اور چاول کے شعبوں کو برآمدات میں اضافے کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملائشیا، سعودی عرب، ایران اور خلیجی ممالک پاکستانی تازہ گوشت اور چاول درآمد کرنے کے لیے تیار ہیں، جبکہ تاجکستان کی جانب سے تقریبا ًایک لاکھ ٹن گوشت کی طلب موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان کو اپنی پیداوار، پراسیسنگ اور ریگولیٹری نظام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانا ہوگا۔

رانا تنویر حسین نے تمام مسائل کے حل کے لیے حکومت کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos