728 x 90

رمضان المبارک میں گراں فروشی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

رمضان المبارک میں گراں فروشی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

رمضان المبارک میں گراں فروشی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے گزشتہ روز 3 ہزار سے زائد انسپکشنز کی

رمضان المبارک میں گراں فروشی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے گزشتہ روز 3 ہزار سے زائد انسپکشنز کی گئیں جن میں متعدد دکانوں اور مارکیٹس کو چیک کیا گیا۔خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کو مجموعی طور پر 93 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ سنگین خلاف ورزی پر 3 دکانیں سیل اور 8 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے پرائس کنٹرول میکانزم پر سختی سے عملدرآمد جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام دکاندار سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور مقررہ قیمتوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائیں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ گراں فروشی یا ذخیرہ اندوزی کی شکایت متعلقہ حکام کو فوری طور پر اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔مزید برآںضلع کی تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے سبزی و فروٹ منڈی میں ریٹس کا باقاعدہ جائزہ لیا اور نیلامی کے عمل کی نگرانی کرتے ہوئے بولی کے مراحل اور تھوک نرخوں کو چیک کیا تاکہ منڈی سے مارکیٹ تک قیمتوں میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔اس موقع پر انہوںنے واضح کیا کہ شہریوں کو معیاری اور مناسب نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos