وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان المبارک میں مستحق خاندانوں میں رمضان نگہبان پروگرام کے تحت نگہبان رمضان کارڈکی شفاف تقسیم اور روزہ داروں کیلئے رمضان نگہبان دسترخوان اور سہولت بازاروں کے قیام کے لئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیرصدارت اجلاس منعقد
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان المبارک میں مستحق خاندانوں میں رمضان نگہبان پروگرام کے تحت نگہبان رمضان کارڈکی شفاف تقسیم اور روزہ داروں کیلئے رمضان نگہبان دسترخوان اور سہولت بازاروں کے قیام کے لئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنرز و ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعلقہ افسران کی طرف سے رمضان گہبان کارڈز کی گھر گھر فراہمی اور نگہبان دستر خوان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ رمضان المبارک کے دوران مستحق افراد کو رمضان نگہبان کارڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائےگا۔ انہوں نے تمام انتظامات فی الفور مکمل کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیں۔ ہر تحصیل میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 8 رمضان نگہبان دسترخوان قائم ہونگے


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *