موضع ٹبہ گیلی، تحصیل 18 ہزاری میں روٹری کلب جھنگ سینٹرل کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں روٹری کلب جھنگ سینٹرل بنا سلاب متاثرین کا سہارا ، روٹری کلب جھنگ سنٹرل کی جانب سے تحصیل 18 ہزاری کے علاقہ ٹبہ گیلی میں مدرسہ فیض القرآن میں علاقہ چیئرمین زبیر
موضع ٹبہ گیلی، تحصیل 18 ہزاری میں روٹری کلب جھنگ سینٹرل کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں روٹری کلب جھنگ سینٹرل بنا سلاب متاثرین کا سہارا ، روٹری کلب جھنگ سنٹرل کی جانب سے تحصیل 18 ہزاری کے علاقہ ٹبہ گیلی میں مدرسہ فیض القرآن میں علاقہ چیئرمین زبیر خان ایڈووکیٹ کی رہنمائی میں 250 سے زائد مختلف اقسام کےراشن کپڑے اور دیگر ضروریات زندگی (پیکجز) متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیے گئے، جن میں راشن، آٹا، کپڑے، جوتے اور دیگر ضروری اشیاء شامل تھیں۔اس موقع پرطبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈاکٹر تنویر اور ان کا عملہ بھی موقع پر موجود تھا، جنہوں نے پیٹ درد، قبض، شوگر اور الرجی سمیت مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے متاثرین کو مفت ادویات فراہم کیں۔ دشوار گزار راستوں اور سڑکوں کے کٹ جانے کے باوجود امدادی سامان مقامی افراد کی مدد سے گاؤں تک پہنچایا گیا۔
پانچ لاکھ روپے سے زائد مالیت کی یہ امداد علاقے کے سینکڑوں افراد تک پہنچائی گئی۔ مقامی لوگوں نے روٹری کلب جھنگ سنٹرل کی خدمات کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ روٹری کلب جھنگ سنٹرل انسانی خدمت اسی بے لوث جزبے کے ساتھ جاری رکھے گا۔
اس موقع پر روٹری کلب جھنگ سنٹرل کے صدر، جناب عبدالواحد خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ دکھی انسانیت کی خدمت دراصل سب سے بڑی نیکی ہے، اور یہ وہ عمل ہے جس کی روشنی ہمیشہ دلوں کو منور رکھتی ہے۔ انہوں نے عزم کیا کہ انسانیت کی بے لوث خدمت کا یہ سفر مسلسل جاری رہے گا۔
انہوں نے اپنے کلب کے تمام اراکین بالخصوص کلب سیکریٹری محمد فاروق، فلڈر لیف کیمپ کے چیئرمین ارشاد جان ، اور سماجی کمیٹی کے چیئرمین ملک ارشاد صاحب کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کلب کے مخلص اراکین کے تعاون سے ہی روٹری کلب جھنگ سنٹرل ان بہن بھائیوں کی مدد کرنے کے قابل ہو سکا جو مشکل حالات سے دوچار ہیں۔ اس موقع پر روٹیرین ملک الطاف حاجی اشتیاق محسن خان محمد افضل ارشاد جان حاجی عبدالقیوم وقار بابر فیصل خان اور غلام نبی ممبران روٹری کلب جھنگ سینٹرل سمیت میڈیکل ٹیم بھی موجود تھی تمام ممبران نے بڑھ چڑھ کر متاثرین سیلاب کی مدد کی یاد رہے کہ جب سے جھنگ میں سیلاب ایا ہے روٹری کلب جھنگ سینٹرل مختلف علاقوں میں اب تک 20 لاکھ سے زیادہ رقم کا راشن ادویات کپڑے جوتے کھانا متاثرین سیلاب کو فراہم کر چکا ہے اس موقع پر اہل علاقہ نے روٹری کلب جھنگ سینٹرل کے تمام ممبران کا شکریہ بھی ادا کی


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *