728 x 90

روڈ ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد میں عالمی دن: ریسکیو 1122 جھنگ کی جانب سے آگاہی مہم کا انعقاد

روڈ ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد میں عالمی دن: ریسکیو 1122 جھنگ کی جانب سے آگاہی مہم کا انعقاد

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز) کی ہدایات پر ریسکیو 1122 جھنگ کی جانب سے “روڈ ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد کا عالمی دن” منایا گیا۔ اس موقع پر ضلع بھر میں آگاہی تقریبات، سیمینارز اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ ایمرجنسی آفیسر طاہر عباس نے اس موقع پر

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز) کی ہدایات پر ریسکیو 1122 جھنگ کی جانب سے “روڈ ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد کا عالمی دن” منایا گیا۔ اس موقع پر ضلع بھر میں آگاہی تقریبات، سیمینارز اور واک کا اہتمام کیا گیا۔

ایمرجنسی آفیسر طاہر عباس نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ “روڈ ٹریفک حادثات ایک قومی المیہ ہیں جن کے نتیجے میں ہر سال ہزاروں قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں اور خاندان تباہ ہو جاتے ہیں۔ ریسکیو 1122 کا فرض ہے کہ وہ ایسے حادثات میں متاثرین کو فوری اور مؤثر مدد فراہم کرے، اور ہمارے عملے کی ہمہ وقت تیاری اسی عزم کی غماز ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ احتیاط ہی اس مسئلے کا بنیادی حل ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کو اپنا شعار بنائیں، کیونکہ پاکستان میں ہر منٹ بعد ایک حادثہ رونما ہوتا ہے جس کا براہ راست اثر پورے خاندان کی زندگی پر پڑتا ہے۔

انہوں نے خاص طور پر موٹر سائیکل سواروں پر زور دیا کہ وہ:

· ہمیشہ ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔
· گاڑی کی رفتار ہر حال میں کم رکھیں۔
· سڑک کے بائیں جانب ہی سفر کریں۔

ریسکیو 1122 جھنگ کی چاروں تحصیلوں(جھنگ، احمد پور سیال، شورکوٹ، اٹھاراں ہزار ی) میں اس دن کے موقع پر وسیع پیمانے پر آگاہی مہم چلائی گئی۔ اس کے تحت سیمینارز اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی شہریوں اور طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ شرکاء میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

علاوہ ازیں، عوام تک روڈ سیفٹی کے پیغامات کو زیادہ سے زیادہ پہنچانے کے لیے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی آن لائن مہم چلائی گئی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos