728 x 90

ریسکیو 1122 جھنگ کی جانب سے فائر فائٹرز کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

ریسکیو 1122 جھنگ کی جانب سے فائر فائٹرز کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

بانی و سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 جھنگ کی جانب سے فائر فائٹرز کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے سنٹرل اسٹیشن پر منعقدہ سیمینار میں

بانی و سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 جھنگ کی جانب سے فائر فائٹرز کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے سنٹرل اسٹیشن پر منعقدہ سیمینار میں ریسکیو فائر فائٹرز، آفیسرز اور رضاکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:

“فائر فائٹرز اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی زندگیاں بچاتے ہیں۔ ان کی قربانیاں قوم کے لیے سرمایہ افتخار ہیں۔ ہمیں ان کے جذبے اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے۔”

تقریب میں تمام ریسکیو آفیسرز، فائر فائٹرز اور رضاکاروں نے فائر فائٹر شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر طاہر عباس نے کہا کہ:

“یہ دن منانے کا مقصد ان بہادر شہداء کو یاد کرنا ہے جنہوں نے دوسروں کی زندگیاں بچاتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اور ان فائر فائٹرز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو آج بھی اپنی جان کی پروا کیے بغیر آگ سے لڑ رہے ہیں۔”

سیمینار میں پنجاب کمیونٹی سیفٹی ایکٹ 2021 اور پنجاب کمیونٹی سیفٹی بلڈنگ ریگولیشن 2022 پر عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا گیا تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

“شہید فائر فائٹرز ہماری قوم کے اصل ہیرو ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔” — ڈاکٹر میاں محمد اشفاق

تقریب کے اختتام پر فائر فائٹرز کے اعزاز میں ایک واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔ واک اور سیمینار کا بنیادی مقصد فائر فائٹرز کی خدمات کا اعتراف، عوام کو فائر سیفٹی سے متعلق آگاہی فراہم کرنا، اور فائر ایمرجنسی کے دوران ان کے کردار کو اجاگر کرنا تھا۔ واک میں شریک افراد نے فائر سیفٹی اور فائر فائٹرز کی خدمات کے اعتراف پر مبنی بینرز اٹھا رکھے تھے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos