728 x 90

ریسکیو 1122 جھنگ کے زیرِ اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں فائر ڈرل اور موک ایویکویشن ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا

ریسکیو 1122 جھنگ کے زیرِ اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں فائر ڈرل اور موک ایویکویشن ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا

عوام کے جان و مال کے تحفظ اور فائر سیفٹی کے فروغ کے سلسلے میں ریسکیو 1122 جھنگ کے زیرِ اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں فائر ڈرل اور موک ایویکویشن ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ اس عملی مشق میں ہوٹل کے انتظامی و سروس اسٹاف کو کسی بھی ممکنہ آتشزدگی کی صورت میں فوری، مؤثر

عوام کے جان و مال کے تحفظ اور فائر سیفٹی کے فروغ کے سلسلے میں ریسکیو 1122 جھنگ کے زیرِ اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں فائر ڈرل اور موک ایویکویشن ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ اس عملی مشق میں ہوٹل کے انتظامی و سروس اسٹاف کو کسی بھی ممکنہ آتشزدگی کی صورت میں فوری، مؤثر اور محفوظ ردِعمل کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی۔
مشق کے دوران شرکاء کو فائر ایکسٹنگوئشر کے درست استعمال، ابتدائی فائر فائٹنگ، ہنگامی صورتحال میں مہمانوں کے محفوظ انخلاء اور ریسکیو اداروں سے بروقت رابطے کے عملی طریقۂ کار سے آگاہ کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے ہوٹل کے مختلف حصوں میں فرضی آتشزدگی کی صورتحال پیدا کر کے بروقت رسپانس اور منظم انخلاء کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔
یہ موک ایکسرسائز ریسکیو 1122 کے پیشہ ورانہ ٹیم کی نگرانی میں کامیابی سے مکمل کی گئی۔ اس تربیتی سرگرمی کا بنیادی مقصد ہوٹل انتظامیہ اور عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ، ممکنہ جانی و مالی نقصانات میں کمی اور قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
ریسکیو 1122 جھنگ مستقبل میں بھی سرکاری و نجی اداروں میں اس نوعیت کی آگاہی اور تربیتی سرگرمیوں کے انعقاد کے ذریعے فائر سیفٹی کلچر کے فروغ کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos