728 x 90

ریسکیو 1122 سنٹرل اسٹیشن جھنگ میں ریسکیو اسٹاف کی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

ریسکیو 1122 سنٹرل اسٹیشن جھنگ میں ریسکیو اسٹاف کی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پرریسکیو 1122 سنٹرل اسٹیشن جھنگ میں ریسکیو اسٹاف کی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے خصوصی طور پر شرکت کی۔کھلی کچہری کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے اپنی روزمرہ ڈیوٹی کے دوران پیش آنے والے مسائل سے آگاہ

سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پرریسکیو 1122 سنٹرل اسٹیشن جھنگ میں ریسکیو اسٹاف کی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
کھلی کچہری کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے اپنی روزمرہ ڈیوٹی کے دوران پیش آنے والے مسائل سے آگاہ کیا جن میں گاڑیوں کی مرمت و مینٹیننس، ڈیوٹی روسٹر سے متعلق امور اور دیگر انتظامی مشکلات شامل تھیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے تمام مسائل کو تفصیل سے سنا اور متعلقہ معاملات پر بریفنگ حاصل کی۔
انہوں نے موقع پر موجود افسران اور اہلکاروں کو یقین دہانی کروائی کہ تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ ریسکیو سروس کی کارکردگی مزید بہتر بنائی جا سکے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کا بنیادی مقصد عوام الناس کو بروقت اور مؤثر ایمرجنسی سروس فراہم کرنا ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos