(وحید اختر چوہدری سے) ریل بازار، مین بازار، انارکلی بازار، شہید روڈ، کھیتیاں والا بازار اور لوہارہ بازار شدید تجاوزات کی لپیٹ میں ہیں۔ بازاروں میں قائم پکی باڈیاں اور پھٹے عوام کی آمد و رفت میں بڑی رکاوٹ بن چکے ہیں۔ عوام خصوصاً خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع
(وحید اختر چوہدری سے) ریل بازار، مین بازار، انارکلی بازار، شہید روڈ، کھیتیاں والا بازار اور لوہارہ بازار شدید تجاوزات کی لپیٹ میں ہیں۔
بازاروں میں قائم پکی باڈیاں اور پھٹے عوام کی آمد و رفت میں بڑی رکاوٹ بن چکے ہیں۔
عوام خصوصاً خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی پیرا فورس کا تجاوزات کے خلاف آپریشن بری طرح ناکام ہو گیا ہے۔
پیرا فورس نے ابتدائی دنوں میں چند بڑی سڑکوں پر کارروائی کے بعد خاموشی اختیار کر لی۔
ضلع ہیڈ کوارٹر کے تمام بڑے اور چھوٹے بازاروں میں صورتحال جوں کی توں ہے۔
دکانداروں نے نہ تو پھٹے ہٹائے اور نہ ہی پکی تعمیرات ختم کیں۔
ریل بازار، مین بازار اور انارکلی بازار میں خواتین کا چلنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔
بازاروں میں موٹر سائیکل سوار گھس آتے ہیں جس سے راستے مکمل بند ہو جاتے ہیں۔
دونوں اطراف لگے پھٹوں کے باعث ہجوم بڑھتا جا رہا ہے۔
اس رش کی آڑ میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
جیب کترے خواتین کے پرس، شاپر اور موبائل فون چوری کر رہے ہیں۔
تجاوزات مافیا نے بازاروں میں خوف و ہراس کی فضا قائم کر رکھی ہے۔
عوامی حلقوں کے مطابق پیرا فورس نے آپریشن ادھورا چھوڑ دیا ہے۔
آپریشن رکنے سے قبضہ مافیا کے حوصلے مزید بلند ہو گئے ہیں۔
دو روز قبل پیرا فورس افسران نے ریل بازار میں وارننگ دی تھی۔
تاہم پکی باڈیوں اور پھٹوں کے خاتمے پر تاحال عمل نہیں ہو سکا۔
عوام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی خاموشی سے حکومتی رٹ متاثر ہو رہی ہے۔
شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *