728 x 90

ریونیو عوامی خدمت سروسز کے پہلے روزاسسٹنٹ کمشنر جھنگ نے شہریوں کی درخواستیں سماعت کیں

ریونیو عوامی خدمت سروسز کے پہلے روزاسسٹنٹ کمشنر جھنگ نے شہریوں کی درخواستیں سماعت کیں

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ریونیو عوامی خدمت سروسز کے پہلے روز ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جھنگ نے شہریوں کی درخواستیں سماعت کیں اور سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے حوالہ سے موقع پر احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ریونیو افسران ،لینڈ ریکارڈ

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ریونیو عوامی خدمت سروسز کے پہلے روز ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جھنگ نے شہریوں کی درخواستیں سماعت کیں اور سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے حوالہ سے موقع پر احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ریونیو افسران ،لینڈ ریکارڈ سٹاف، پٹواری اور دیگر بھی موجود تھے۔ریونیو عوامی خدمت سروسز میں اسسٹنٹ کمشنر نے درخواستوں پر کارروائی مکمل کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مختلف سائلین سے ریونیو عوامی خدمت سروسز کی افادیت اور ان کے مسائل کے حل میں پیشرفت بھی دریافت کی اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ تمام انتظامی افسران عوام سے براہِ راست رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے حل کےلئے ریونیو عوامی خدمت سروسز میں تمام ریونیو افسران ایک چھت تلے موجودہیں۔ جھنگ سمیت دیگر تحصیلوں میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد عوام الناس کومحکمہ مال سے متعلق انکی دہلیز پر ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos