ریڈیو اورٹیلی ویژن کے معروف اینکر طارق عزیز کی پانچویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ طارق عزیز28اپریل 1936 کو جالندھر میں پیدا ہوئے بعد ازاں ان کے خاندان نے پاکستان ہجرت کی اور ضلع ساہیوال میں مقیم ہوگئے۔ انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز انیس سو ساٹھ کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے بطور
ریڈیو اورٹیلی ویژن کے معروف اینکر طارق عزیز کی پانچویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
طارق عزیز28اپریل 1936 کو جالندھر میں پیدا ہوئے بعد ازاں ان کے خاندان نے پاکستان ہجرت کی اور ضلع ساہیوال میں مقیم ہوگئے۔
انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز انیس سو ساٹھ کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے بطور پروگرام میزبان کے کیا اور بعد ازاں پاکستان ٹیلی ویژن کے پہلے مرداناؤنسر بن گئے اور ٹیلی ویژن کے پہلے پروگرام کی
میزبانی کی۔
طارق عزیز نے پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے معلوماتی پروگرام ”نیلام گھر” سے ملک گیرشہرت حاصل کی جو پہلی مرتبہ 1974ء میں نشر ہوا۔طارق عزیز نے 1967ء میں بننے والی اردو فلم ”انسانیت”
سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا۔
حکومت پاکستان نے ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں 1992ء میں تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔
وہ 2020ء میں آج ہی کے روز انتقال کرگئے تھے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *