وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد اسلم بھروانہ اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر بلال افتخار کیانی،ممبر صوبائی اسمبلی عابدہ بشیر ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی فیصل حیات جبوآنہ،سابق ممبر صوبائی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد اسلم بھروانہ اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر بلال افتخار کیانی،ممبر صوبائی اسمبلی عابدہ بشیر ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی فیصل حیات جبوآنہ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب،سابق ممبر صوبائی اسمبلی خالد غنی،صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ،امیر عباس سیال و دیگر ضلعی افسران بھی شریک تھے۔سیف سٹی اتھارٹی کے افسران نے سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور ٹریفک کے بہاو کو کنٹرول کرنے،غلط پارکنگ،ای چالان اور جرام کی روک تھام کیلئے پنجاب پولیس کو سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے مدد کی فراہمی کے حوالے سے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی ورکنگ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ضلع بھر میں سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،سپرنٹنڈنٹ جیل نے ڈسٹرکٹ جیل میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے ضلع میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے آگاہ کیا۔روڑ سیکٹر کی اسکیموں پر ایکسین ہائی وے نے تفصیلی بریفنگ دی۔خوشاب مظفرگڑھ روڑ کو جلد مکمل کرنے کے حوالے سے ایکسین ہائی وے کو ہدایات جاری کی گئیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن نے اجلاس میں بتایا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔سیلاب زدہ علاقوں میں محکمہ صحت و کلینک آن وہیلز کی ٹیمیں ایک مرتبہ تمام موضع جات میں کام مکمل کر چکی ہیں،کچھ موضع جات میں اب بھی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر صحت کی سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔لائیو سٹاک کی ٹیموں نے پانچ لاکھ اکیاسی ہزار سے زائد جانوروں کی ویکسینیشن کا عمل مکمل کیا۔سیلاب متاثرہ علاقوں میں تمام سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کو بحال کر دیا ہے۔سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری سروے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے اجلاس میں تفصیلی طور پر بتایا۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو بر وقت مکمل کروایا جا رہا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *