وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن “ستھرا پنجاب “پروگرام کے تحت شہر میں سیوریج بحالی کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی، واسا کے قیام کے بعد سیوریج لائنوں کی تنصیب کیلئے 2138 ملین سے زائد کے فنڈز اور مسنگ سیوریج لائنوں کی تنصیب کیلئے 1484 ملین سے زائد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن “ستھرا پنجاب “پروگرام کے تحت شہر میں سیوریج بحالی کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی، واسا کے قیام کے بعد سیوریج لائنوں کی تنصیب کیلئے 2138 ملین سے زائد کے فنڈز اور مسنگ سیوریج لائنوں کی تنصیب کیلئے 1484 ملین سے زائد کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ،سیوریج لائنوں کی تنصیب کے بعد گلیوں میں ٹف ٹائل لگانے کیلئے 2 ہزار ایک سو 22 ملین سے زائد کے فنڈز ،نالے کی تعمیر/روڑ سائیڈ ڈرین کیلئے 291 ملین سے زائد کے فنڈز ،ڈسپوزل اسٹیشنز پر سولر سسٹم کی تنصیب کیلئے 395 ملین سے زائد کے فنڈز ،سیوریج لائنوں کی ڈیسلٹنگ کیلئے 109 ملین سے زائد کے فنڈز،واسا کے دفاتر کی تعمیر کیلئے 170 ملین سے زائد کے فنڈز منظور،سیور لائنوں/نالوں کی صفائی،مشینری و آلات کی خریداری کیلئے 170 ملین سے زائد کے فنڈز،پائپ لائن کی تنصیب ،ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ تا ڈریج خیراوالا کیلئے 233 ملین سے زائد کے فنڈز منظوری شا مل ہے، ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے واسا کے افسران کو فوری ڈیسلٹنگ، و مشینری کی خریداری کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *