سیکورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی ایک بڑی تشکیل جو سمبازا، بلوچستان کے علاقے میں بارڈر کراس کرنے کی کوشش کر رہی تھی، کو موثر کاروائی کے بعد جہنم واصل کیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 7 سے 9 اگست کے درمیان سیکورٹی فورسز نے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردوں کو جہنم واصل
سیکورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی ایک بڑی تشکیل جو سمبازا، بلوچستان کے علاقے میں بارڈر کراس کرنے کی کوشش کر رہی تھی، کو موثر کاروائی کے بعد جہنم واصل کیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 7 سے 9 اگست کے درمیان سیکورٹی فورسز نے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔
جہنم واصل زیادہ تر دہشت گرد افغان تھے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بارڈر پر فتنہ الخوارج کے جہنم واصل زیادہ تر دہشت گردوں کی لاشیں افغانستان کی طرف گری تھیں۔
پندرہ دن بعد بھی افغانستان سے ان جہنم واصل دہشت گردوں کی لاشیں اٹھانے کوئی نہیں آیا جو افغانستان کی طرف پڑی گلتی سڑتی رہیں۔
گزشتہ روز افغان حکام کے ساتھ جرگے کے بعد ان لاشوں کو گدھوں پر لاد کر لے جایا گیا۔
لمبا عرصہ دھوپ اور باہر کھلے میں پڑے رہنے والے فتنہ الخوارج کے جہنم واصل 47 دہشت گرد گوشت خور جانوروں کی بھوک بھی مٹاتے رہے۔
فتنہ الخوارج کی اس بڑی تشکیل کو کسی بھی دہشت گردانہ کاروائی سے پہلے ہی ٹھکانے لگا دینا سیکورٹی اور انٹیلی جینس اداروں کی بڑی کامیابی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *