سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے بہترین انتظامات کئے گئے۔ عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کے دوران ایک لاکھ چونسٹھ ہزار ٹن سے زائد آلائشیں، کچرا اور قربانی کے جانوروں کی باقیات لینڈ فل سائٹس اور جی
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے بہترین انتظامات کئے گئے۔
عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کے دوران ایک لاکھ چونسٹھ ہزار ٹن سے زائد آلائشیں، کچرا اور قربانی کے جانوروں کی باقیات لینڈ فل سائٹس اور جی ٹی ایس شرافی منتقل کی گئیں۔
شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ہیلپ لائن 1128 چوبیس گھنٹے فعال رہی، جبکہ کمشنر کراچی آفس میں قائم ریسکیو 1129 کنٹرول روم اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ہیڈ آفس میں قائم کردہ شکایتی سیل نے بھی مسلسل نگرانی اور رابطہ کاری کے ذریعے شکایات کے حل میں مؤثر کردار ادا کیا۔
ماہرین کے مطابق سندھ میں نافذ کیے گئے مربوط شکایتی اور مانیٹرنگ نظام نے عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کو مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *