جھنگ کے علاقہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان کے بال مونڈ کر اس کے چہرے پر کالک ملنے کے تضحیک آمیز واقعہ پر ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے فوری نوٹس لے لیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی
جھنگ کے علاقہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان کے بال مونڈ کر اس کے چہرے پر کالک ملنے کے تضحیک آمیز واقعہ پر ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے فوری نوٹس لے لیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات میں سامنے آیا ہے کہ ملزمان نے ناجائز تعلقات کے شبے پر نوجوان مجاہد کو تضحیک اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعہ شہری کے وقار اور انسانی عزت نفس پر حملہ ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ آٹھ ملزمان کے خلاف سخت قانونی دفعات کے تحت درج کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دو مرکزی ملزمان علی رضا اور ثقلین اس وقت پولیس کی تحویل میں ہیں جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ قانون کو چیلنج کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی شہری کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور متاثرہ نوجوان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *