وزیر داخلہ محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سپینش ریذیڈنٹ کارڈ کے حصول کیلئے درخواست دہندگان کی تصدیق کے عمل کو آسان اور تیز کیا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایات اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کے وزیر چوہدری سالک حسین کے ساتھ سپینش ریذیڈنٹ کارڈ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس
وزیر داخلہ محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سپینش ریذیڈنٹ کارڈ کے حصول کیلئے درخواست دہندگان کی تصدیق کے عمل کو آسان اور تیز کیا جائے۔
انہوں نے یہ ہدایات اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کے وزیر چوہدری سالک حسین کے ساتھ سپینش ریذیڈنٹ کارڈ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔
سپین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد نے سپینش ریذیڈنٹ کارڈ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ پالیسی سیاسی پناہ کے خواہشمندوں کیلئے نہیں ہے۔
چوہدری سالک حسین نے اس پیرفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہزاروں پاکستانیوں کو قانونی حیثیت ملنا ایک مثبت اقدام ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *