728 x 90

سکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں سہولت کار سمیت مرد و خواتین خودکش بمبار

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں سہولت کار سمیت مرد و خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔

سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

حالیہ دنوں میں مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں دہشت گردوں کی مذموم کارروائیوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے ہیں۔

بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کامیابی سے جاری ہیں اور دہشت گردوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos