728 x 90

سکیورٹی کانسٹیبل کی شہری کو ہراساں کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، ڈی پی او جھنگ کا فوری ایکشن، اہلکار معطل

سکیورٹی کانسٹیبل کی شہری کو ہراساں کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، ڈی پی او جھنگ کا فوری ایکشن، اہلکار معطل

جھنگ میں سکیورٹی کانسٹیبل محمد وسیم کی جانب سے ایک دکاندار کو ہراساں کرنے کے معاملے پر ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی عمل میں لائی ہے۔ ڈی پی او کے احکامات پر مذکورہ اہلکار کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا جبکہ اس کے خلاف چارج

جھنگ میں سکیورٹی کانسٹیبل محمد وسیم کی جانب سے ایک دکاندار کو ہراساں کرنے کے معاملے پر ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی عمل میں لائی ہے۔ ڈی پی او کے احکامات پر مذکورہ اہلکار کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا جبکہ اس کے خلاف چارج شیٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

ڈی پی او ساجد حسین نے واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی صدر ظہور احمد مگسی کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ معاملے کی شفاف اور میرٹ پر مبنی تحقیقات کو یقینی بنایا جائے۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ہراساں کرنا، دھمکانا یا ان کے ساتھ ناگوار رویہ اختیار کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیس اہلکاروں کو ہر صورت شہریوں کی عزت و تکریم کا خیال رکھنا ہوگا، بصورت دیگر سخت محاسبہ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں میرٹ پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی بھی اہلکار کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos