پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ سہولت بازاروں میں ارزاں نرخوں پر کھانے پینے کی ضروری اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ صوبے بھر میں اُنچاس مستقل سہولت بازار فعال ہیں جبکہ عوام کی سہولت کیلئے پندرہ ” سہولت آن دی گو” یونٹس اور گیارہ
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ سہولت بازاروں میں ارزاں نرخوں پر کھانے پینے کی ضروری اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔
انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ صوبے بھر میں اُنچاس مستقل سہولت بازار فعال ہیں جبکہ عوام کی سہولت کیلئے پندرہ ” سہولت آن دی گو” یونٹس اور گیارہ عارضی رمضان بازار بھی لگائے گئے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ سہولت بازار چھوٹے تاجروں کیلئے منظم کاروباری ماحول بھی مہیا کر رہے ہیں۔
انہوں نے حکام کو لاہور کے رہائشیوں کی سہولت کیلئے شہر میں مزید سہولت بازار کھولنے کی ہدایت کی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *