728 x 90

سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کے اشتراک سے دہشت گردی کے تدارک اور داخلی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے سلسلہ میں تربیتی سیشن کا انعقاد

سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کے اشتراک سے دہشت گردی کے تدارک اور داخلی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے سلسلہ میں تربیتی سیشن کا انعقاد

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور ضلعی پولیس جھنگ کے اشتراک سے دہشت گردی کے تدارک اور داخلی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے سلسلہ میں ایک اہم تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن کا مقصد پولیس افسران کو بدلتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز اور دہشت گردی کے نئے رجحانات سے نمٹنے کیلئے پیشہ

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور ضلعی پولیس جھنگ کے اشتراک سے دہشت گردی کے تدارک اور داخلی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے سلسلہ میں ایک اہم تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن کا مقصد پولیس افسران کو بدلتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز اور دہشت گردی کے نئے رجحانات سے نمٹنے کیلئے پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کرنا تھا۔تربیتی سیشن میں ڈی پی او جھنگ ساجد حسین، صابر علی، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی، سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سی ٹی ڈی کے آفیسر عنصر عباس نے پولیس افسران کو دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام، مشتبہ سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی اور مؤثر رسپانس کے حوالے سے تفصیلی لیکچر دیا۔سیشن کے دوران دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ٹریس کرنے کیلئے جدید سائنسی و تفتیشی طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی، جبکہ سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کے مابین معلومات کے بروقت اور مؤثر تبادلے کی اہمیت پر خصوصی زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ شرپسند عناصر کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کیلئے نئی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ امن دشمن عناصر کے خلاف ہماری صفیں متحد ہیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کے تدارک اور پائیدار امن کے قیام کیلئے سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کے درمیان قریبی تعاون ناگزیر ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos