منصوبہ بندی اورترقی کے وزیراحسن اقبال چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں جمعے کوبیجنگ میں مشترکہ رابطہ کمیٹی کے ہونے والے چودھویں اجلاس میں شرکت کے لئے چین روانہ ہوگئے ہیں۔ چین روانگی سے پہلے ایک بیان میں منصوبہ بندی کے وزیرنے پاک، چین اقتصادی تعاون کے مستقبل کوتشکیل دینے میں اجلاس کی تذویراتی
منصوبہ بندی اورترقی کے وزیراحسن اقبال چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں جمعے کوبیجنگ میں مشترکہ رابطہ کمیٹی کے ہونے والے چودھویں اجلاس میں شرکت کے لئے چین روانہ ہوگئے ہیں۔
چین روانگی سے پہلے ایک بیان میں منصوبہ بندی کے وزیرنے پاک، چین اقتصادی تعاون کے مستقبل کوتشکیل دینے میں اجلاس کی تذویراتی اہمیت کو اجاگرکیا۔
انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کاساتھ دیا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ مشترکہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں صنعتی اشتراک، تکنیکی جدت اورپائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کی جائے گی اورپاک ،چین اقتصادی راہداری منصوبے کے دوسرے مرحلے کوفعال بنانے کے امورپرغورکیاجائے گا۔
منصوبہ بندی اورترقی کے وزیرنے کہا کہ پاکستان اب اقتصادی ترقی اور قومی خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز کرچکا ہے اورحالیہ مہینوں میں اقتصادی اعشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *