728 x 90

سیستان واقعہ،ایران کی مجرموں کوکٹہرے میں لانے کیلئے تعاون کی یقین دہانی

سیستان واقعہ،ایران کی مجرموں کوکٹہرے میں لانے کیلئے تعاون کی یقین دہانی

ایران نے سیستان ۔ بلوچستان میں آٹھ پاکستانی شہریوں کے قتل کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے یہ یقین دہانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کرائی۔ انہوں نے ایران میں آٹھ پاکستانیوں

ایران نے سیستان ۔ بلوچستان میں آٹھ پاکستانی شہریوں کے قتل کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے یہ یقین دہانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کرائی۔ انہوں نے ایران میں آٹھ پاکستانیوں کے افسوسناک قتل کے واقعہ پر تعزیت بھی کی۔ایرانی وزیرخارجہ نے اسحاق ڈار کو عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان بارہ اپریل کو ہونیوالے مذاکرات کے متعلق بھی آگاہ کیا جسے نائب وزیراعظم نے سراہا اور اس کی حوصلہ افزائی کی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos