728 x 90

سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے ضلع جھنگ کا دورہ،شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے ضلع جھنگ کا دورہ،شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

سیکرٹری ہاوسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے ضلع جھنگ کا دورہ کیا اور شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران سیکرٹری ہاوسنگ نے استعمال ہونے والے پائپس اور دیگر کنسٹرکشن میٹریل کے معیار کی خود چیکنگ کی اور متعلقہ

سیکرٹری ہاوسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے ضلع جھنگ کا دورہ کیا اور شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران سیکرٹری ہاوسنگ نے استعمال ہونے والے پائپس اور دیگر کنسٹرکشن میٹریل کے معیار کی خود چیکنگ کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں میں بہترین میٹریل کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ایم ڈی واسا جھنگ صولت رضا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر میں 5 ڈسپوزل اسٹیشنز کی از سر نو تعمیر جاری ہے جبکہ 157 کلومیٹر طویل سیوریج لائن پر تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔ مزید برآں 4 کلومیٹر طویل رین واٹر ڈرینیج سسٹم بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔سیکرٹری ہاوسنگ نے ہدایت کی کہ تمام اسکیموں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور گلیوں و سڑکوں کو ڈسٹ فری طرز پر خوبصورتی سے بنایائے۔ انہوں نے تعمیراتی سائٹس پر عملے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے موثر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی بھی تاکید کی۔نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر وہ خود ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کر رہے ہیں اور صوبہ بھر میں سیوریج کی درستگی کے بڑے منصوبے متعارف کروا دیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو دیرپا ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos