728 x 90

سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخواہ میں 9 خوارج اور ڈیرہ بگٹی میں 5 بھارتی دہشت گرد ہلاک کردئے

سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخواہ میں 9 خوارج اور ڈیرہ بگٹی میں 5 بھارتی دہشت گرد ہلاک کردئے

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے نو خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسی طرح ڈیرہ بگٹی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک کردئیے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خوارج کی موجودگی کی خفیہ

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے نو خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔

اسی طرح ڈیرہ بگٹی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک کردئیے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ضلع ٹانک میں آپریشن کیا گیا۔

سکیورٹی فورسز نے خوارج کے مقام پرموثر کارروائی کی اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں سات خوارج مارے گئے۔

ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک اور آپریشن کیا گیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے مزید دو خوارج کوہلاک کر دیا۔

ہلاک کئے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جو دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی میں بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے پانچ دہشتگردوں کو بھی ہلاک کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فوجی جوانوں نے کارروائی کے دوران دہشتگردوں کا موثر طور پر خاتمہ کیا۔

دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا جو علاقے میں دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos