728 x 90

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیاں ، چار خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیاں ، چار خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے چار خوارج کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر مبنی کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے خوارج

سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے چار خوارج کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر مبنی کارروائی کی۔

آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طور پر نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک خارجی کو ہلاک کر دیا۔

شمالی وزیرستان ضلع کے عمومی علاقوں سپن وام اور ذاکر خیل میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائیوں میں مزید دو خوارج کو ہلاک کردیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان ضلع میں ایک اور کارروائی میں سیکورٹی فورسز نے ایک اور خارجی کو ہلاک کردیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos