سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ تین خوارج کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع ایشام کے جنرل ایریا کے بالمقابل خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت دیکھی جو پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش
سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ تین خوارج کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع ایشام کے جنرل ایریا کے بالمقابل خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت دیکھی جو پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔
سکیورٹی فورسز نے خوارج کے اس گروپ کے خلاف موثر کارروائی کی جس کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے دو دہشت گرد واصل جہنم ہوگئے۔
ان میں سے ایک کی شناخت خارجی قاسم کے نام سے ہوئی ہے جو ایک افغان شہری ہے اور وہ افغان بارڈر پولیس میں خدمات انجام دے رہا تھا۔
ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی ایک اور کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے کامیابی سے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے ایک اور خارجی کو ہلاک کر دیا۔اس کی شناخت خارجی اکرام الدین کے نام سے ہوئی اور وہ افغان شہری تھا۔
ان واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کے اندر معصوم شہریوں اور سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغان شہری ملوث ہیں۔
پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے کہہ رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے، اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور خوارج کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال اور افغان شہریوں کو پاکستان کے اندر دہشت گردی میں ملوث ہونے سے روکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *