728 x 90

شب برات آج رات پورے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

شب برات آج رات پورے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

ملک بھر میں آج شب برات پورے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ اس بابرکت رات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی پروگرامز اور محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم

ملک بھر میں آج شب برات پورے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

اس بابرکت رات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی پروگرامز اور محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔

صدر مملکت نے کہا کہ یہ بابرکت رات ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد اور اجتماعی فلاح و بہبود کو مقدم رکھنے کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شب برات ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ایمان، یکجہتی اور نیکی کے عزم کے ذریعے ہم مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں اور معاشرے میں ہم آہنگی کے بندھن کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ شب برات بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط کرنے اور اجتماعی فلاح و بہبود اور قومی مفاد کے لیے ہمارے عزم کی تجدید ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos