سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور لکی مروت میں تین الگ الگ واقعات میں بیس خوارج ہلاک کردیے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے میر علی کے علاقے میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے چھ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ ذرائع کے مطابق ایک دہشتگرد نے بارود سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار
سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور لکی مروت میں تین الگ الگ واقعات میں بیس خوارج ہلاک کردیے ہیں۔
سکیورٹی فورسز نے میر علی کے علاقے میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے چھ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق ایک دہشتگرد نے بارود سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جو دھماکے سے پھٹ گئی۔ اس کے بعد تین مزید دہشتگردوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سیکورٹی اہلکاروں کی بر وقت اور دلیرانہ کارروائی کے نتیجے میں تینوں خارجی کیمپ کے باہر ہی ہلاک کر دئیے گئے۔
چوکی کی چھت منہدم ہونے سے ایک سیکورٹی اہلکار کی شہادت اور چھ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
شمالی وزیرستان میں ایک اور کارروائی میں فتنہ الخوارج کے سرغنہ محبوب عرف محمد سمیت چھ خوارج ہلاک ہوگئے۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی علاقے میں امن دشمن عناصر کے خلاف سیکورٹی فورسز کی جاری مہم کا حصہ ہے۔
لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں خفیہ اطلاع پر کی گئی کاروائی میں آٹھ خوارج جہنم رسید کردیے گئے۔
آپریشن کے دوران، دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *