شورکوٹ میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں چار افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹر (THQ) ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق پہلا حادثہ ڈبکلاں روڈ شورکوٹ پر پیش آیا جہاں ایک ہائی ایس وین نے مبینہ غفلت کے باعث موٹرسائیکل کو
شورکوٹ میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں چار افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹر (THQ) ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق پہلا حادثہ ڈبکلاں روڈ شورکوٹ پر پیش آیا جہاں ایک ہائی ایس وین نے مبینہ غفلت کے باعث موٹرسائیکل کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ حادثے میں 65 سالہ خورشید بی بی زوجہ فدا حسین، سکنہ ٹبہ جھندیر شورکوٹ، اور 56 سالہ رمضان ولد اللہ دتہ، سکنہ بستی وریام والی شورکوٹ زخمی ہو گئے۔
دوسرا حادثہ اڈہ میرک سیال شورکوٹ کے قریب پیش آیا جہاں ایک رکشہ نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 75 سالہ عزیز بی بی زوجہ طالب حسین اور 55 سالہ خضر ولد طالب حسین، دونوں ساکنان سید آباد وریام والا شورکوٹ، زخمی ہو گئے۔
دونوں واقعات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے THQ ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام نے شہریوں سے ٹریفک قوانین کی پابندی اور دورانِ سفر احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *