728 x 90

شورکوٹ پتن روڈ پر باہو پل کے قریب المناک حادثہ 4 افراد جاں بحق 9 زخمی ہوگئے

شورکوٹ پتن روڈ پر باہو پل کے قریب المناک حادثہ 4 افراد جاں بحق 9 زخمی ہوگئے

ریسکیو ذرائع کے مطابق، علی الصبح شورکوٹ پتن روڈ پر باہوپل پرٹرک اور بلوچ بس کا تصادم ہوا بس لاہور سے لیہ جا رہی تھی ٹرک سے تصادم کے بعد بند سے نیچے کھائی میں گر گئی بس میں تقریباً چالیس لوگ سوار تھے،ریسکیوسٹاف کے مطابق بلوچ ای سی بس جو لاہور سے لیہ جا

ریسکیو ذرائع کے مطابق، علی الصبح شورکوٹ پتن روڈ پر باہوپل پرٹرک اور بلوچ بس کا تصادم ہوا بس لاہور سے لیہ جا رہی تھی ٹرک سے تصادم کے بعد بند سے نیچے کھائی میں گر گئی بس میں تقریباً چالیس لوگ سوار تھے،ریسکیوسٹاف کے مطابق بلوچ ای سی بس جو لاہور سے لیہ جا رہی تھی باہو پل کے قریب تیز رفتاری کی وجہ سے کراسنگ کے دوران سامنے سے آتے ہوئے ٹرک کے ساتھ ٹکرا کر روڑ سے نیچے کھائی میں گر گئی تھی متاثرہ بارہ لوگوں میں تین ڈیڈ باڈیز تھی اور نو مریضوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد5 افراد کوٹی ایچ کیو شورکوٹ اور چار افراد کوآرایچ سی گڑھ مہاراجہ منتقل کردیا گیا ہسپتال شفٹ جبکہ ایک4سالہ بچی حرمین فاطمہ ہسپتال جاکر جاں بحق ہوگئی جاں بحق افراد میں کوٹ سلطان سے تعلق رکھنے والے غلام عیسیٰ،گوجرانوالہ کے اسد رضا اوراحمد پورسیال کے نذیر احمد شامل ہیں،زخمی افراد میں نصراللہ،عبدالمنان،مظہرمنیر،عبدالستار،شہزاد،بانو منیر،حاجی منیر،مہک فاطمہ شامل ہیں زخمی افراد کا تعلق شیخوپورہ، چوک اعظم، کوٹ سلطان،کامونکی،اور کوٹ ادو سے ہے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos