(وحید اختر چوہدری سے) شہر بھر میں گٹروں کی صفائی کے لئے ٹارگٹڈ آپریشن تیزی سے جاری ہے ، شہر بھر کی سیوریج لائنوں کی صفائی بھی جلد شروع کی جائے گئی یہ بات آج ایم ڈی واسا سید صولت رضا نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ وزیر
(وحید اختر چوہدری سے) شہر بھر میں گٹروں کی صفائی کے لئے ٹارگٹڈ آپریشن تیزی سے جاری ہے ، شہر بھر کی سیوریج لائنوں کی صفائی بھی جلد شروع کی جائے گئی یہ بات آج ایم ڈی واسا سید صولت رضا نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہر بھر میں سیوریج کے سسٹم کو بہترکرنے کے لئے واسا کا عملہ دن رات مصروف عمل ہے ، سید صولت رضا نے بتایا کہ سیٹلائٹ ٹاؤن، محلہ سلطان والا سمیت شہر کے دیگر علا قوں گٹروں کی صفائی کا عمل تیزی کے ساتھ جاری ہے اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جارہا ہے انہوں نے تمام عملے کوسختی سے ہدایات جاری کیں ہیں عوامی مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی شہر بھر کی سیوریج لائنوں صفائی کا کام بہت جلد شروع کردیا جائے گا تاکہ شہریوں کے مسائل میں مزید کمی لائے جاسکے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ شہری پلاسٹک کی بوتلیں، شاپنگ بیگز،کھانے کی باقیات، اور دیگر ایسی اشیاء جو سیوریج کی لائنوں میں روکاوٹ کا سبب بنتی ہیں انہیں علیحدہ سے صاف سھترا پنجاب کے عملے کے حوالے کریں نہ نالیوں اور گٹروں میں بہائیں خاص کر گلیوں میں ڈالی جانے والی کیری سے اجتناب کریں کیونکہ ان کی وجہ سے سیوریج لائنیں بند جاتیں جس سے دیگر شہری اور واسا کے لئے مسائل میں اضافہ ہوتا ہے


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *