728 x 90

شہریوں سے تحائف، انعامات یا کسی بھی نوعیت کی قیمتی اشیاء وصول کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت اور بلاامتیاز کارروائی کا فیصلہ

شہریوں سے تحائف، انعامات یا کسی بھی نوعیت کی قیمتی اشیاء وصول کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت اور بلاامتیاز کارروائی کا فیصلہ

ڈی پی او ساجد حسین نے پولیس فورس میں دیانت، شفافیت اور پیشہ ورانہ احتساب کو مزید مؤثر بنانے کیلئے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شہریوں سے کسی بھی صورت تحائف، انعامات، قیمتی اشیاء، یا کسی بھی قسم کا فائدہ حاصل کرنا قطعی ممنوع ہوگا۔اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والے

ڈی پی او ساجد حسین نے پولیس فورس میں دیانت، شفافیت اور پیشہ ورانہ احتساب کو مزید مؤثر بنانے کیلئے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شہریوں سے کسی بھی صورت تحائف، انعامات، قیمتی اشیاء، یا کسی بھی قسم کا فائدہ حاصل کرنا قطعی ممنوع ہوگا۔اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی افسر یا اہلکار کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور اس کے خلاف فوری، سخت اور بلاامتیاز محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی پی او ساجد حسین نے واضح کیا کہ فرض کی ادائیگی کا صلہ صرف ریاست دیتی ہے، شہری نہیں۔ پولیس وردی عوام کے اعتماد کی علامت ہے، اس کی حرمت کو کسی ذاتی مفاد، تحفے یا غیر اخلاقی روایت کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اختیارات شہریوں کی خدمت، جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کیلئے دئیے گئے ہیں، نہ کہ ذاتی منفعت یا ناجائز فوائد کے حصول کیلئے۔ڈی پی او جھنگ نے اس سلسلے میں ضلع بھر میں خصوصی خفیہ مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دینے کے احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں، جو پولیس افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ کارکردگی، بدعنوانی اور غیر اخلاقی طرزِ عمل پر مسلسل نظر رکھیں گی۔ خفیہ ٹیموں کی مصدقہ رپورٹس اور شواہد کی بنیاد پر ذمہ داران کے خلاف فوری، مؤثر اور بلا تفریق محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی پی او ساجد حسین نے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور برانچ انچارجز کو ہدایت کی کہ وہ اس حکم پر لفظاً اور روحاً عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ محکمہ پولیس میں دیانت، شفافیت اور جوابدہی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، جبکہ عوامی اعتماد کو مجروح کرنے والے عناصر کیلئے اس فورس میں کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کا وقار، عوام کا اعتماد اور قانون کی بالادستی ہر فرد کی اولین ذمہ داری ہے، اور جو کوئی بھی اس اعتماد کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کرے گا، وہ سخت احتساب سے نہیں بچ سکے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos