وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں ۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری کا دورہ کیا۔ انہوںنے ڈاکٹرز کی حاضری، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں ۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری کا دورہ کیا۔ انہوںنے ڈاکٹرز کی حاضری، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور علاج معالجے کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا اور مریضوں کو ادویات کی بروقت فراہمی اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے واضح احکامات جاری کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے فارمیسی میں ادویات کی دستیابی، مریضوں کا ریکارڈ اورہسپتال کی مشینری کی ورکنگ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیااورعلاج معالجہ کے سلسلہ میں آئے ہوئے مریضوں اور لواحقین سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔انہوں نے وارڑز میں مریضوں کو ادویات کی فراہمی و دیگر سہولیات کے حوالے سے جائزہ لیا اور ڈاکٹرز و سٹاف کو پبلک سروس ڈیلیوری کے حوالے سے احکامات جاری کئے۔انہوںنے ہسپتال انتظامیہ کو لوگوں کی صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کےلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر نے یونین کونسل رشید پور کا دورہ کیا،نئے ریڑھی بازار کے قیام کے حوالے سے اسسٹنٹ کو ہدایات جاری کئیں اور تحصیل اٹھارہ ہزاری کے نواحی علاقے میں قبرستان کی صفائی کا بھی جائزہ لیا گیا


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *