728 x 90

شیخ معظم وحید کا جھنگ سٹی کے لئے بڑے اقدامات کا اعلان، گیس پائپ لائن اور فری ڈسپنسریوں کی خوشخبری

شیخ معظم وحید کا جھنگ سٹی کے لئے بڑے اقدامات کا اعلان، گیس پائپ لائن اور فری ڈسپنسریوں کی خوشخبری

جھنگ سٹی میں سماجی ہم آہنگی اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اسلم پیلس میں ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس افطار پارٹی کا انعقاد رانا زین اشرف، زاہد ملک، رانا آصف چوہدری اور عرفان جٹ کی جانب سے کیا گیا جس میں جھنگ سٹی کی تینوں یونین کونسلز کے کونسلرز،

جھنگ سٹی میں سماجی ہم آہنگی اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اسلم پیلس میں ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس افطار پارٹی کا انعقاد رانا زین اشرف، زاہد ملک، رانا آصف چوہدری اور عرفان جٹ کی جانب سے کیا گیا جس میں جھنگ سٹی کی تینوں یونین کونسلز کے کونسلرز، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری جمخانہ شیخ معظم وحید تھے جبکہ جی ڈی اے گروپ کے رہنما شیخ وقار احمد ایڈووکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ افطار ڈنر خوشگوار ماحول میں منعقد ہوا جہاں شرکاء نے باہمی روابط کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ شہر کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

افطار ڈنر کے بعد شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے شیخ معظم وحید نے کہا کہ جھنگ سٹی کے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ٹوبہ روڈ سے جھنگ سٹی تک تقریباً سات کروڑ روپے کی لاگت سے نئی گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی جس سے علاقے کے مختلف محلوں میں گیس کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے جھنگ سٹی کی یونین کونسلز میں دو فری ڈسپنسریاں بھی قائم کی جائیں گی تاکہ مستحق افراد کو علاج معالجہ کی سہولت مقامی سطح پر میسر آسکے۔

شیخ معظم وحید کا کہنا تھا کہ جھنگ سٹی میں موجود تمام سرکاری فلٹریشن پلانٹس کی دیکھ بھال اور مؤثر انتظامات کی ذمہ داری بھی ان کا گروپ سنبھالے گا تاکہ شہریوں کو صاف اور محفوظ پینے کا پانی فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی سفری سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے نئی ٹرین کے حوالے سے بھی کوششیں کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ باہمی تعاون اور مثبت سوچ کے ساتھ ہم اپنے اوپر مسلط مسائل سے جلد نکل آئیں گے اور جھنگ سٹی کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایسے اجتماعات سے نہ صرف باہمی روابط مضبوط ہوتے ہیں بلکہ شہر کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے مشترکہ لائحہ عمل بھی سامنے آتا ہے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos