صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے ہر طرح کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ صدر نے اپنے پیغام میں سڈنی کے بونڈی بیچ پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے پر دکھ کا اظہار کیا جس میں کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ صدر نے متاثرین کے
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے ہر طرح کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔
صدر نے اپنے پیغام میں سڈنی کے بونڈی بیچ پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے پر دکھ کا اظہار کیا جس میں کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
صدر نے متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور پولیس اہلکاروں سمیت زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی جو جوابی فائرنگ میں زخمی ہوگئے تھے۔
وزیراعظم نے ایکس پر ایک بیان میں سڈنی کے بونڈی بیچ پر دہشتگردوں کے گھنائونے حملے کے متاثرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں آسٹریلیا کے عوام اور حکومت سے اظہار یکجہتی کرتا ہے اور ان کے شانہ بشانہ ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *