728 x 90

صدر آصف علی زرداری کا وفاقی بجٹ میں عوامی فلاح اور معاشی استحکام کو ترجیح دینے پر زور

صدر آصف علی زرداری کا وفاقی بجٹ میں عوامی فلاح اور معاشی استحکام کو ترجیح دینے پر زور

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ایوانِ صدر اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں قومی سلامتی، داخلی اور علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں معیشت، آئندہ مالی سال کے بجٹ، گلگت بلتستان میں حالیہ انتخابات، آزاد کشمیر کی صورتحال، امن و امان اور قومی اہمیت کے امور

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ایوانِ صدر اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں قومی سلامتی، داخلی اور علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں معیشت، آئندہ مالی سال کے بجٹ، گلگت بلتستان میں حالیہ انتخابات، آزاد کشمیر کی صورتحال، امن و امان اور قومی اہمیت کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

بجٹ تجاویز اور عوامی ریلیف سے متعلق بات کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے وفاقی بجٹ میں عوامی فلاح، صوبوں کے حقوق اور معاشی استحکام کو ترجیح دینے پر زور دیا۔

صدر نے ہدایت کی کہ آنے والے بجٹ میں شرحِ ترقی اور عوامی فلاح کی سکیموں کو ہم آہنگ کرنے کی پوری کوشش کی جائے۔

ملاقات کے دوران وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدرِ مملکت کو اپنے حالیہ دورۂ ایران اور علاقائی سفارتی رابطوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیرِاعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل راٹھور اور ممبر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

سینیٹر شیری رحمان، ممبر قومی اسمبلی سید نوید قمر، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سینیٹراحد چیمہ بھی شریک ہوئے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos