728 x 90

صدر اور وزیراعظم کا ملکی استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ

صدر اور وزیراعظم کا ملکی استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار انہوں نے آج ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی، معاشی اورسیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار انہوں نے آج ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں کیا۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی، معاشی اورسیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے ملک میں امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیرِ اعظم نے معیشت کی بہتری کے لیے حکومتی اقدامات سے صدرِ مملکت کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزرا ء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال ، اعظم نذیر تارڑ، محسن نقوی، اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثنا اللہ خان بھی موجود تھے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos