صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چترال میں برفانی تودہ گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدرِ مملکت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور اُن کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّہ تعالیٰ
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چترال میں برفانی تودہ گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدرِ مملکت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور اُن کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ شدید بارش، برفباری اور اچانک شدید سردی موسمیاتی ہنگامی صورتحال کی واضح نشانیاں ہیں۔ موسمی تبدیلیوں کے مطابق پیشگی تیاری اور نقصانات کم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
صدرِ پاکستان نے وفاقی، صوبائی اور مقامی اداروں کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی اقدامات تیز کریں اور عوام سے مسلسل رابطہ رکھیں۔ انہوں نے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے بروقت معلومات کی فراہمی اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چترال میں برفانی تودہ گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور متعلقہ وفاقی ریسکیو و ریلیف اداروں کو صوبائی حکومت کے تعاون سے امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔
وزیرِ اعظم نے متاثرین کو فوری محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لئے اقدامات کے احکامات جاری کئے ہیں۔ انہوں نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ملک کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کے بعد کی صورتحال کی نگرانی اور متعلقہ اداروں سے رابطہ رکھنے کی بھی ہدایت کی، تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹا جا سکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *