صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیریوںکی امنگوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول تک کشمیری عوام کیلئے پاکستان کی سیاسی’ سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیریوںکی امنگوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول تک کشمیری عوام کیلئے پاکستان کی سیاسی’ سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ یہ دن تاریخی مزاحمت’ ظالم بھارتی افواج کے خلاف جدوجہد اور آزادی کے حصول کے لئے کشمیریوں کے غیر متزلزل عزم کی یاد دلاتا ہے۔
صدرآصف علی زرداری نے کشمیری عوام کے غیر متزلزل حوصلے’ عزم اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے گزشتہ کئی دہائیوں سے قابض بھارتی افواج کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارتی ریاستی دہشتگردی کا فوری نوٹس لیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام نے اپنے منصفانہ اور جائز حق خودارادیت کی جدوجہد کیلئے قربانیاں دیں اوروہ اپنے اس حق کے حصول تک قربانیاں دیتے رہیں گے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *