صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک بے گناہ خاتون کے تحفظ کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنا اعلیٰ انسانی اقدار اور قومی خدمت کی روشن مثال ہے۔ صدر مملکت نے سوگوار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک بے گناہ خاتون کے تحفظ کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنا اعلیٰ انسانی اقدار اور قومی خدمت کی روشن مثال ہے۔
صدر مملکت نے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی ایک اہم شاہراہ پر اس طرح کی واردات باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کے مکمل سدباب کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گروپ کیپٹن عاصم طارق نے ایک خاتون کی جان و عزت کے تحفظ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے بے مثال جرات، بہادری اور فرض شناسی کی مثال قائم کی ہے۔
انہوں نے کہا قوم ایسے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انہوں نے شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور یہ بھی کہا کہ پوری قوم شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
انہوں نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کیلئے اپنے دعائیہ کلمات میں کہا کہ اللہ تعالی شہید کے درجات بلند فرمائے، انہیں اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرکے ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *