خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
وزیر خزانہ سےعالمی بینک کے نمائندوں کی ملاقات، اقتصادی اصلاحات پر تبادلہ خیالملک کے مینوفیکچرنگ کے شعبے کی کارکردگی بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، وزیراعظمچین،تبت کے علاقے میں زلزلے سے سولہ افراد ہلاک، درجنوں زخمیبھارت، بی جے پی حکومت منی پور میں انسانی حقوق کے تحفظ، تشدد کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئیپاکستان نے جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیانات مسترد کر دیےصدرِ مملکت کا پاکستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی و دفاعی تعاون بڑھانے پر زوروزیراعظم نے 2027 کیلئے گندم کی مجوزہ قیمت 4,500 روپے فی من مقرر کر دیجھنگ میں پتنگ ساز فیکٹری پر پولیس کا چھاپہ، لاکھوں کی تعداد میں کیمیکل ڈوریں، پتنگیں اور خام مال برآمد، ملزمان گرفتار
پاکستان

صدرِ مملکت کا پاکستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی و دفاعی تعاون بڑھانے پر زور

صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان موجودہ سیاسی، اقتصادی اور دفاعی تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا ہے۔ وہ آج برلن میں جرمنی کے صدر فرینک والٹر شٹائن مائر…

صدرِ مملکت کا پاکستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی و دفاعی تعاون بڑھانے پر زور

صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان موجودہ سیاسی، اقتصادی اور دفاعی تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا ہے۔

وہ آج برلن میں جرمنی کے صدر فرینک والٹر شٹائن مائر سے گفتگو کر رہے تھے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ معیشت و تجارت، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کی صلاحیت، ہنرمندی کے فروغ اور عوامی و ثقافتی تبادلوں پر زیادہ توجہ دی جانی چاہیے۔

جرمنی کے صدر فرینک والٹر شٹائن مائر نے رواں سال پاکستان اور جرمنی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر صدر زرداری کے دورۂ جرمنی کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے علاقائی اور عالمی تنازعات کے حل میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی کردار کو سراہا۔

دونوں صدور نے افغانستان سے متعلق چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے واضح کیا کہ پاکستان کا افغان عوام کے ساتھ کوئی تنازع نہیں، تاہم پاکستان دہشت گردوں کو افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں پر حملے کرنے اور پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔

معاونین کے بغیر ملاقات کے بعد دونوں صدور کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔

اس سے قبل جرمن وزارتِ دفاع میں صدرِ مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں