صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چمن کے علاقے طورپل میں گیس سلنڈر دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بچوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چمن کے علاقے طورپل میں گیس سلنڈر دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے بچوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔
صدرِ مملکت نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے ایک مؤثر اور فعال ریگولیٹری نظام کا قیام ناگزیر ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *