پاکستان اور عراق نے انتہا پسندی، دہشت گردی اور منشیات کی تجارت کے خلاف جنگ اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار صدر آصف علی زرداری اور ان کے عراقی ہم منصب ڈاکٹر عبداللطیف جمال راشد کے درمیان آج بغداد میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ بغداد
پاکستان اور عراق نے انتہا پسندی، دہشت گردی اور منشیات کی تجارت کے خلاف جنگ اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اس عزم کا اظہار صدر آصف علی زرداری اور ان کے عراقی ہم منصب ڈاکٹر عبداللطیف جمال راشد کے درمیان آج بغداد میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔
بغداد پیلس پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ایک باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جس کے بعد دونوں صدور کے درمیان معاونین کے بغیر ملاقات اور وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔
صدر مملکت نے پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر عراقی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی اور خوشگوار انداز میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے عراق کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی اتحاد کے لیے پاکستان کی پختہ حمایت اور عراق کے استحکام، خوشحالی اور جمہوری ترقی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور پاکستان ،عراق مشترکہ وزارتی کمیشن کے 9ویں اجلاس اور پارلیمانی روابط سمیت اعلیٰ سطح کے وفود کے حالیہ تبادلوں میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
صدر نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت اور دفاعی پیداوار کے شعبوں کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعمیرات، دواسازی اور متعلقہ صنعتوں میں تعلقات میں توسیع کے مواقع پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے تجارت اور تجارتی سرگرمیوں کو آسان بنانے کے لیے کاروباری اداروں کے درمیان روابط، باہمی تجارتی وفود کے دوروں اور براہ راست بینکنگ چینلز کے قیام کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
آصف علی زرداری نے افرادی قوت کی ترسیل سے متعلق موجودہ مفاہمت کی یادداشت کے تحت ہنر مند اور نیم ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی کے ذریعے عراق کی تعمیر نو اور ترقی کی کوششوں میں تعاون کے لیے پاکستان کی آمادگی کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماوں نے سیاسی، اقتصادی اور سماجی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت علاقائی اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
عراقی صدر نے اسلامی امہ کو متحد کرنے میں پاکستان کے کردار اور فلسطینی عوام کی تاریخی حمایت کو سراہا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *