منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے صوبائی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ گندے پانی کی نکاسی کے موثرنظام کو ترجیح دیں کیونکہ زیرزمین پانی خطرناک رفتار سے آلودہ ہو رہا ہے۔ وہ اسلام آباد میں سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں 18 ارب
منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے صوبائی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ گندے پانی کی نکاسی کے موثرنظام کو ترجیح دیں کیونکہ زیرزمین پانی خطرناک رفتار سے آلودہ ہو رہا ہے۔
وہ اسلام آباد میں سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
اجلاس میں 18 ارب روپے کی لاگت کے نظرثانی شدہ خیبرپختونخوا ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی جو اب قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیاجئے گا۔
پشاور،نوشہرہ، صوابی اور ہری پور سمیت تیرہ اضلاع میں شروع کئے گئے منصوبے کا مقصد صحت کی بنیادی سہولیات کے معیار اور فراہمی کو بہتر بنانا ہے۔
اجلاس میں ایڈز، ٹی بی اور ملیریا کی روک تھام اور ان بیماریوں پر قابو پانے کیلئے ایک منصوبے کی منظوری دی گئی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *